جمعه 09/می/2025

برطانیہ: امدادی عشائیے میں بلیئر کا اسرائیل دوستی کا دعوی

پیر 13-اکتوبر-2008

سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ ایران کی کسی بھی "غلطی کا ارتکاب” صرف اسرائیل کے لئے دھمکی نہیں بلکہ یہ ساری دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہودیوں کے لئے ایک امدادی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہودی فکر کے ترجمان اخبار "الجیوش” کے مطابق گورڈن براؤن کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کے عمل میں پیش رفت ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
 
اس ضمن میں انہوں نے اقوام متحدہ کی چار رکنی کمیٹی (روس، برطانیہ، امریکا اور اقوام متحدہ) کی طرف سے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امر کی ضرورت پر ضرور دیا کہ ایسی آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے کہ جو اسرائیل کی سلامتی کے لئے خطرہ نہ بن سکے۔

برطانیہ میں صہیونی کمیونٹی کے آٹھ سو افراد کے عشائیے میں یہودیوں کو اپنی دوستی کا یقین دلاتے ہوئے ٹونی بلیئر نے کہا کہ "وہ خود کو "اسرائیل” اور اس کیمونٹی کے ہرفرد کا دوست خیال کرتے ہیں۔”

مختصر لنک:

کاپی