اسرائیل کی دو اہم سیاسی جماعتیں کادیمہ اور لیبر پارٹی، زیپی لیونی کی زیر قیادت حکومت تشکیل دینے کے لئے ایک معاہدہ پر متفق ہو گئی ہیں۔ فوجی ریڈیو کے مطابق اس اصولی اتفاق کے بعد اسرائیل میں نئی انتطامیہ کے قیام کی راہ جلد ہموار ہو جائی گی۔
ان دنوں وزیر خارجہ زیپی لیونی دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ صدر شمعون پیریز نے انہیں ایہود اولمرٹ کا جانشین مقرر کیا تھا جو اپنے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی انکوائری کے بعد مستعفی ہو گئے تھے۔ اولمرٹ، فی الحال قائم مقائم وزیر اعظم کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ نومبر کے اوائل تک زیپی لیونی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گی، جس کے بعد ایہود اولمرٹ حمتی طور پر مستعفی ہو جائیں گے۔