خفیہ اداروں نے اغوا کی کارروائی کے فوری بعد داخلہ سیکورٹی کو اس جگہ کے بارے میں معلومات فراہم کرد ی تھیں جہاں پر گیلا دشالیت کو رکھا گیا تھا- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’ہارٹز ‘‘ کے مطابق خفیہ اداروں نے یہ معلومات اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے دوکارکنوں کو گرفتار کرکے حاصل کی تھیں-
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کی بڑی کارروائی کی جانے کے متعلق پہلے سے معلومات تھیں لیکن داخلہ سیکورٹی نے مکمل حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کیں ، جس سے گیلاد شالیت کے اغوا کا واقعہ پیش گیا-
واضح رہے کہ ج سے تقریباً دو سال قبل فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجی کو اغوا کیا تھا- گیلاد شالیت کی رہائی کے لیے مصری ثالثی سے اسرائیل کوششیں کررہاہے – مصر حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے –