اسرائیل کے معروف مذہبی پیشوا اور پارلیمنٹ میں شامل دیگل ھتورات جماعت کے سربراہ یوسف شالوم الیاشیف نے کہا ہے کہ ان کے مذہب میں کسی خاتون کے سربراہ حکومت بننے کی گنجائش نہیں-
انہوں نے کہا کہ اگر وزیر خارجہ زیپی لیونی کو وزیر اعظم بنایا گیا تو وہ اس کی شدید مخالفت کریں گے- ستر کی دہائی میں خاتون گولڈ ھئیر کے وزیر اعظم رہنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس دور میں ان کی جماعت پارلیمنٹ میں نہیں تھی-

دیگل ھتورات کے اسرائیلی (کنیست) پارلیمنٹ میں تین رکن ہیں- اس سے قبل انہوں نے اولمرٹ حکومت میں شامل ہونے سے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ وہ ایک کرپٹ حکمران کے ساتھ نہیں چل سکتے-