اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ اور مصر کے درمیان زیر زمین سرنگ کی دریافت پر اسرائیلی فوج کے اعلی سطحی عہدیداروں نے مصری سرحدی حکام کو مبارکباد پیش کی ہے-
رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے حزب اللہ کے تعاون سے اسرائیلیوں کے اغواء کے لیے کام کرنے والے ایک مشتبہ گروہ کو گرفتار کیا ہے- واضح رہے کہ غزہ کے تمام زمینی راستوں کی بندش کے باعث بے بس شہری نظام زندگی چلانے کے لیے زیر زمین سرنگوں کو استعمال کرتے ہیں-