سه شنبه 13/می/2025

اسرائیلی صدر نے سعودی امن منصوبہ قبول کرنے کا اعلان کردیا

جمعہ 24-اکتوبر-2008

اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے سعودی عرب کی جانب سے تجویز کردہ امن منصوبہ قبول کرنے کا اعلان کردیا ہے-
 
شرم الشیخ میں مصری صدر حسنی مبارک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ اسرائیل نے مشرق وسطی میں پائیدار امن کے قیام کے لئے 2002ء میں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے تجویز کردہ عرب امن منصوبہ قبول کیا ہے اور وہ اس سلسلہ میں مذاکرات کے لئے تیار ہے-

مصری صدر حسنی مبارک نے کہا کہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تمام تنازعات کے خاتمے کے لئے حتمی معاہدہ ہوجائے تو عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی راہ ہموار ہوجائےگی- گزشتہ  روز فلسطینیوں نے اسرائیل کی جانب سے سعودی عرب کے 6سال قبل پیش کئے گئے ’’لیڈ فارپیس ‘‘ امن منصوبہ میں دلچسپی لینے کا خیر مقدم کیا تھا- فلسطینیوں نے توقع ظاہر کی کہ اسرائیل کی جانب سے سعودی امن اقدامات کی بحالی کے مطالبہ سے پیشرفت کے سفارتی ٹریک پر آنے میں مدد ملے گی-

شمعون پیریز نے ابھی گزشتہ ماہ شاہ عبداللہ سے اپیل کی تھی کہ وہ لینڈ فارپیس کے اپنے منصوبے کو آگے بڑھائیں اور وزیردفاع ایہودباراک نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطین کے چیف مذاکرات کاراحمدقریع نے پیرس میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے اسرائیلنے ان اقدامات کے بارے میں اور مثبت انداز سے سوچنا شروع کردیا ہے

 

مختصر لنک:

کاپی