عراق سے ملحقہ شام کے سرحدی علاقے میں امریکی ہیلی کاپٹرحملہ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔شام کے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹروں کی شامی سرحدکی خلاف ورزی کرتے ہوئے آٹھ کلو میٹر شامی علاقے کے اندر داخلی ہو گئیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹروں نے سرحدی علاقے کے ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا، حملے میں کم از کم8 افراد ہلاک ہوگئے۔
شام نے حملے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے شام میں عراق اور امریکی سفارت خانوں میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔شام نے عراق سے کہاکہ عراق امریکی فوج کو شام کے خلاف کارروائیوں سے باز رکھے اور سرحدی خلاف ورزی اورحملہ کی ذمہ داری قبول کرے۔
عراق میں امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں،تاہم پینٹاگان حکام نے شام میں امریکی ہیلی کاپٹروں کی حملے پر اپنا موقف دینے سے انکار کیا ہے۔