امریکی فوج نے عراق میں فلسطینیوں کے گنجان آباد علاقے پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا اور تشدد کے بعد ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا- عراق میں فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والے ادارے ’’فلسطین ریلیف کمیٹی‘‘ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق عراق میں قابض امریکی فوج نے پانچ گھنٹے تک سرچ آپریشن جاری رکھا-
امریکی فوج نے کتوں کے ذریعے تفتیش کی- علاقے میں امریکی فوج کے داخلے کے بعد گاڑیوں اور پیدل شہریوں کی آمد و رفت کا سلسلہ روک دیا گیا- امریکی فوج نے کارروائی کے دوران ایک مکان کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ متعدد شہریوں سے پوچھ گچھ کے دوران تشدد بھی کیا-
امریکی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران گھروں میں موجود الماریوں کی بھی تلاشی لی- امدادی ادارے نے اقوام متحدہ سے عراق میں امریکی فوج کی پرتشدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی پکڑ دھکڑ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا-