جمعه 09/می/2025

اسرائیل میں نئے انتخابات کے لیے تیاریاں شروع

جمعرات 30-اکتوبر-2008

اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد ملک میں وسط مدتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے-
 
اسرائیلی پارلیمنٹ کے سپیکر کے نام لکھے گئے خط میں شمعون پیریز نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد وہ اس نتیجے تک پہنچے ہیں کہ جلد از جلد وسط مدتی انتخابات کرا دیے جائیں- اس سے قبل اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی نے آئندہ سال فروری میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا تھا-
 
دوسری جانب لیبر پارٹی کے سربراہ ایہود باراک نے کہا ہے کہ ان کی جماعت وسط مدتی انتخابات موجودہ حکمران جماعت ’’کدیما‘‘ پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی اور جداگانہ طور پر انتخابات میں حصہ لے گی-

مختصر لنک:

کاپی