شنبه 10/می/2025

اسرائیل نے مسجد اقصی کے سیکورٹی چیف کو القدس جانے سے روک دیا

اتوار 2-نومبر-2008

قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے سیکورٹی چیف محمد ابو ترک کو مقبوضہ بیت المقدس میں داخلے سے روک دیا- مقبوضہ بیت المقدس میں ان کے داخلے پر پابندی کی وجہ گزشتہ ہفتے ان کی طرف سے یہودیوں کو مسجد اقصی میں داخلے کی اجازت فراہم نہ کرنا بتائی جاتی ہے-

دوسری جانب محمد ابو ترک نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی اور اسے آزادئ نقل و حرکت کے منافی اقدام قرار دیا- انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی کی حفاظت ان کی اولین ذمہ داری ہے-
 
وہ اڑھائی سو سیکورٹی اہلکاروں کی اپنی ٹیم سمیت پوری قوم کے سامنے جوابدہ ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ سات برس سے قبلہ اول کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، اس دوران پہلی مرتبہ انہیں مقبوضہ بیت المقدس میں داخلے سے روکا گیا ہے-
 
دریں اثناء اقصی فائونڈیشن کے چیئرمین زکی اغباریہ نے بھی اسرائیلی حکام کی جانب سے محمد ابو ترک کے بیت المقدس میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے- اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس طرح کی حرکات کے ذریعے مسجد اقصی میں اپنا عمل دخل بڑھانا چاہتا ہے-

مختصر لنک:

کاپی