انہوں نے کہا کہ اگر تشکیل حکومت کی ذمہ داری شمعون پیریز کے ذمے ہوتی تو وہ اپنی دانشمندی سے یہ معاملہ تین دن میں حل کرتے جبکہ ان کی جگہ مجھے تین ہفتے بھی لگ سکتے تھے، لیکن میں بالآخر حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوجاتا تھا- باراک نے کہا کہ 1999ء میں انہوں نے موجودہ حالات سے بھی سنگین کیفیت میں حکومت تشکیل دے دی تھی جبکہ زیپی کو پارلیمنٹ کے 70 اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے اور وہ ناکام رہی ہے-
باراک نے کہا کہ لیونی باصلاحیت خاتون ہیں لیکن ملک کے انتظامی معاملات چلانے کی پوری صلاحیت نہیں رکھتیں- گیلاد شالیت کے معاملے میں ان کا کہنا تھا کہ حماس جیسے ایک خوانخوار دشمن کی قید میں ہے جس سے چھڑانے کے لیے دانشمندی اور ذہانت کی ضرورت ہے-
باراک نے کہا کہ گیلاد کی رہائی کے لیے اسرائیل کو بھاری قیمت بھی چکانا پڑسکتی ہے- شام سے مذاکرات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ شام سے مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیے تاہم انہیں فوری طور پر کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کی امید نہیں-