اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے سیاسی مدمقابل امریکی وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائس پر دبائو ڈال رہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کے معاہدے کے حوالے سے منصوبے سے دستبردار ہو جائیں-
سابق اسرائیلی وزیر اعظم اور لیکوڈ پارٹی کے سربراہ بنیامین نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو اس بات کا ادراک کرلینا چاہیے کہ اسرائیلی عوام موجودہ پالیسیوں کو پسند نہیں کرتے وہ انتخابات کے ذریعے نئی سیاسی قیادت کے منتظر ہیں- لہذا موجودہ قیادت سے معاہدے دانشمندانہ اقدام نہیں ہے-
اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی نے بھی بنیامین نیتن یاھو کی طرح کے خیالات کا اظہار کیا- انہوں نے کہا کہ جب وہ وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالیں گی تو ماضی کے بوجھ اپنے سر پر نہیں اٹھانا چاہتیں-