شنبه 10/می/2025

ایہوداولمرٹ ایک بار پھر پولیس کے شکنجے میں

ہفتہ 8-نومبر-2008

پولیس نے اسرائیلی نگراں وزیراعظم ایہوداولمرٹ سے کرپشن الزامات کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر تفتیش کی- اسرائیلی ریڈیو کے مطابق یہ نواں موقع ہے کہ تفتیش کاروں کی خصوصی ٹیم نے ایہوداولمرٹ سے تفتیش کی ہے –

پولیس کے ترجمان کے مطابق ایہوداولمرٹ سے تفتیش مقبوضہ بیت المقدس میں ان کے سرکاری گھر میں کی گئی جودو گھنٹے تک جاری رہی اسرائیلی وزیراعظم پر الزام ہے کہ اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے کچھ مخصوص کمپنیوں کو غیر قانونی لائسنس جاری کیے جس سے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچا

 

مختصر لنک:

کاپی