اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیفینی نے سبکدوش ہونےو الے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے اس بیان سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر صہیونی ریاست امن کی خواہاں ہے تو اسے 1967ء کی جنگ میں مشرقی بیت المقدس سمیت قبضہ میں لئے گئے تمام عرب علاقوں سے دستبردار ہو جانا چاہئے.
منگل کے روز اسرائیل کے فوجی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کادیما پارٹی کی سربراہ زیپی لیفینی نے کہا کہ وہ اولمرٹ کی پالیسیوں پرچلنے کی پابند نہیں ہیں.
انہوں نے کہا کہ ”میں کادیما پارٹی کے پلیٹ فارم کی پابند ہوں جس کو میں نے خود تشکیل دیا ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کے اصول وضع کئے ہیں جن کی تمام دنیا حمایت کرسکتی ہے”. زیپی لیفینی کا کہناتھا کہ ”سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم کے حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر بھی مذاکرات ممکن ہیں”