اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا وقت آگیا ہے، حماس سے نمٹنا وقت کا تقاضا ہے – اس اہم مسئلے کی طرف توجہ نہ دی گئی تو اسرائیل کو نا قابل تلافی خسارے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے-
اپنے ایک بیان میں اولمرٹ کا کہناتھا کہ اسرائیل جنگ کا خواہاں نہیں لیکن غزہ کے مزاحمت کاروں کی جانب سے یہودی آبادیوں پر حملوں کی روک تھام کے لیے حماس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ضروری ہے- انہوں نے کہا کہ حماس کے خلاف جنگ کی صورت میں بھرپور طاقت کا استعمال کیا جائے گا، تاکہ جلد از جلد اپنے اہداف حاصل کر لیے جائیں-