شنبه 10/می/2025

یہودی گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے بجٹ میں اضافے سے انکار

اتوار 16-نومبر-2008

اسرائیلی سیکورٹی کونسل نے یہودی آبادیوں میں گھروں کو محفوظ بنانے کے بجٹ میں اضافے سے انکار کردیا- اسرائیلی ریڈیو کے مطابق گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے مخصوص بجٹ سے ہی کام جاری رہے گا جو کہ 33 کروڑ شیکل ہے-
 
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے غزہ سے ملحقہ یہودی آبادیوں کو مزاحمت کاروں کے میزائل حملوں سے بچانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے لیے بجٹ میں نصف ارب شیکل اضافے کا مطالبہ کیا تھا- سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے ایہود باراک کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کو محفوظ رکھنے کے لیے مخصوص بجٹ میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے-

حکومت اپنے فیصلے سے اسرائیلی عدالت عالیہ کو آگاہ کرے گی- غزہ سے ملحقہ آبادیوں کے یہودیوں نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں گھروں کو محفوظ بنانے کے منصوبے میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی