سه شنبه 13/می/2025

اسرائیل اور امریکہ کے فوجی سربراہان کا دورہ کشمیر

بدھ 19-نومبر-2008

امریکی فوجی سربراہ کا دورہ سیاچن پر تبصرہ کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ اسرائیلی اور امریکی فوجی سربراہوں کی کشمیر آمد سے جبری قبضہ جائز نہیں ہوسکتا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریاستی عوام دنیا کی بڑی سے بڑی فوجی طاقتوں سے کوئی خوف کھائے بغیر حالیہ عوامی انقلاب کے ساتھ اپنی تحریکی اور جذباتی وابستگی کو برقرار رکھیں گے-

نئی دہلی کے ہسپتال میں بستر علالت سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے امریکہ کے فوجی جنرل کے دورہ کشمیر سے پیداشدہ صورتحال پراپنی تشویش سے عوام کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیرکا محل وقوع،قدرتی حسن اوروسائل کی فراوانی کے علاوہ یہاں کے غیور باشندوں کا مذہبی مزاج،امن پسندی اور مہمان نوازی دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہے-

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی غاصب اور استعماری حکمرانوں نے عام لوگوں پر ظلم وجبر اور قتل وغارت گری کی وحشیانہ کارروائیاں روارکھیں جموں وکشمیر کے لوگوں نے ان سفاکانہ کارروائیوں کے خلاف اپنی صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے وقت اپنے سینوں پر گولیاں کھانے سے بھی دریغ نہیں کیا-

مختصر لنک:

کاپی