شنبه 10/می/2025

اسرائیلی وزیر خارجہ کی حماس کو دھمکی

جمعرات 20-نومبر-2008

اسرائیلی وزیر داخلہ آفے دیختر نے غزہ کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے- اسرائیلی ریڈیو کو بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ کا ایندھن بند کرنے سے مزاحمت کار حملوں سے نہیں رکیں گے بلکہ ہمیں بڑی قوت سے حملہ کرنا ہوگا-
 
دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ باقی نہیں رہا- کدیما پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں انہوں نے جنگ بندی کے معاہدے کے خاتمے کی ذمہ داری فلسطینی مزاحمتی جماعتوں پر عائد کی ہے- انہوں نے حماس کے خلاف حملے کی دھمکی دی ہے-

مختصر لنک:

کاپی