سه شنبه 13/می/2025

مسلم ، مسیحی تنظیموں کی ناکہ بندی کے خلاف عالمی برادری سے اپیل

ہفتہ 22-نومبر-2008

مسلم مسیحی کمیٹی اور بیت المقدس کے لیے جنرل اسلامک کانفرنس نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں، دونوں تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی انسانی المیے کو رونما ہونے سے روکنا ضروری ہے کیونکہ اس صورت حال میں ہزار وں فلسطینی ملک سے باہر جانے پر مجبور ہوجائیں گے-

دونوں تنظیموں نے قابض اسرائیلی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو یہودی شہربنانے کی کوشش کی جا رہی ہے-

نیز یہاں کے مقامی باشندوں کے تناسب میں تبدیلی لانے کی کوشش کی جا رہی ہے – انہوں نے مسجد اقلامن کے پلازہ میں یہودی عبادت گاہ تعمیر کرنے کے منصوبے کی مذمت کی- انہوں نے کہاکہ اس اقدام کی وجہ سے اسرائیل فلسطینیوں کی سرزمین پر مزید قبضہ جما رہا ہے اور مسلمانوں کو رسوا کررہاہے-

مختصر لنک:

کاپی