شنبه 10/می/2025

اسرائیلی عدالت نے دو فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کو سزا سنا دی

منگل 25-نومبر-2008

اسرائیلی عدالتوں نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے دوارکان کے خلاف قید اور جرمانے کی سزائیں سنادیں- ذرائع کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی عدالت نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ نایف رجوب کو 3سال 4 ماہ قید اور عوفر میں اسرائیلی عدالت نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ محمود الطیب کو 3 سال قیداور چار ہزار شیکل جرمانے کی سزائیں سنائیں-

ذرائع کے مطابق فلسطینی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر عزیز دویک کے خلاف اسرائیلی عدالت  آج فیصلہ سنائے گی-
 
واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے گزشتہ ایک سال سے2فلسطینی وزیروں سمیت چالیس سے زائد فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کو اغوا کررکھا ہے-  متعدد ارکان کے خلاف اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)سے تعلق رکھنے کے الزام میں سزاؤں کا فیصلہ سنایا جا چکاہے-

مختصر لنک:

کاپی