جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی املاک اور اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں تیز ہوگئیں: حماس

جمعہ 29-جولائی-2022

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان محمد حمادہ  نے قرار دیا ہے کہ  فلسطینیوں کی املاک، زمین اور مقدس مقامات پر اسرائیل نے  قبضوں اور حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے تاکہ نئی یہودی بستیوں کے قیام میں تیزی لاتے ہوئے فلسطین کو یہودیانے کے منصوبے کو آگے بڑھا سکے۔

ایک بیان میں ترجمان حماس نے یہودیوں کو بسانے کے لیے 1446 رہائشی یونٹس کے اسرائیلی  تعمیراتی منصوبے کو جنگی جرائم کا نام دیا۔ یہ 1446 نئے رہائشی یونٹ  مقبوضہ یروشلم کے علاقے ‘صور باہر ٹاون’ میں تعمیر کیے جانا ہیں۔

حمادہ نے زور دے کر کہا ‘ اسرائیلی یہودیوں بستیوں کے منصوبے اور عربوں کا صفایا کر دینے کے مذموم ارادے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ ہی یروشلم کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے دیا جائے گا۔ ترجمان حماس نے اس سلسلے میں عالمی برادری کی خاموشی کو بھی قابل مذمت  جرم قرار دیا۔

حماس ترجمان نے مزید کہا "عرب دنیا اور اسلامی ممالک کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تاریخی ذمہ داری ادا کریں، جن میں مسجد اقصی اور دوسرے مقدس مقامات کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔ ہم فلسطینی اپنی جدو جہد کو تمام تر ممکنہ طریقوں سے جاری رکھیں گے۔”

مختصر لنک:

کاپی