پنج شنبه 08/می/2025

مغربی کنارے میں نیٹو افواج تعینات کی جائیں، جنرل جونز

منگل 25-نومبر-2008

اسرائیل، فلسطین سیکورٹی امور کے امریکی کو رڈی نیٹر جنرل جیمسں جونز نے تجویز دی ہے کہ مغربی کنارے میں نیٹوفورسز تعینات کردی جائیں تاکہ سیکورٹی کی ذمہ داریاں فلسطینیوں کے حوالے کی جاسکیں –

عبرانی روز نامے ’’ہارٹز‘‘نے جونز کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ مستقبل کی ریاست کے قیام کے راستے میں سیکورٹی انتظامات کی منتقلی ایک اہم قدم ہے –

روزنامہ ’’ہارٹز ‘‘ نے جنرل جیمس جونز کو امریکی انتظامیہ میں موثر شخص قرار دیا – انہوں نے کہا کہ اسرائیل چاہتاہے کہ وادی اردن پر اس کاکنٹرول برقراررہے تاکہ مغربی کنارے سے سمگلنگ کو روکا جاسکے – اسرائیل کا مطالبہ ہے کہ آئندہ کی فلسطینی ریاست کو اسلحہ سے پاک رکھا جائے اور پہاڑیوں پر راڈار سسٹم نصب کیا جائے –

مختصر لنک:

کاپی