شنبه 10/می/2025

گیلاد کی رہائی کے لیے یہودیوں کا مظاہرہ

جمعہ 28-نومبر-2008

یہودیوں کی ایک بڑی تعداد نے تل ابیب میں وزیر اعظم ہائوس کے سامنے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ہاں فوجی قیدی گیلاد شالت کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا –

مظاہرین نے مستعفی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ عہدہ چھوڑنے سے قبل گیلاد شالت کی رہائی کو یقینی بنائیں-

یاد رہے کہ گیلاد کو دو سال قبل فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے گرفتار کر لیا تھا-دوسری جانب اسرائیلی جیلوں میں دس ہزار سے زائد فلسطینی قید بند کی صعوبتیں اٹھارہے ہیں، ان میں سے بیشتر کو عمر قید یا طویل المدتی قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں-

مختصر لنک:

کاپی