شنبه 10/می/2025

اسرائیلی وزیراعظم کو دس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے

اتوار 30-نومبر-2008

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو کرپشن کیس میں دس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے-
 
اسرائیل کے اٹارنی جنرل مینی مزوز نے ایہود اولمرٹ کو آگاہ کردیا ہے کہ چند دنوں میں ان کے خلاف چارج شیٹ عدالت کو پیش کردی جائے گی، جس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف رشوت لینے، دھوکہ دہی سے دولت حاصل کرنے اور بلیک منی کو وائٹ کرنے کے الزامات ہیں-

پولیس کے ذرائع کے مطابق اولمرٹ کا الزامات بالخصوص بلیک منی کو وائٹ کرنے کے الزام سے بچ نکلنا انتہائی مشکل ہے-

مختصر لنک:

کاپی