شنبه 10/می/2025

اسرائیل کی 2000 شخصیات کا سیاسی جماعتوں کو کھلا خط

اتوار 30-نومبر-2008

اسرائیل کی 2000 سیاسی اور فوجی شخصیات نے انتخابات میں حصہ لینے والی پارٹیوں کے سربراہان کو خط لکھا ہے جس میں سعودی عرب کی طرف سے پیش کی جانے والی  امن تجاویز کو اسرائیل اور عرب پڑوسی ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے قابل عمل بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے-
 
اسرائیلی وزیر دفاع اور لیبر پارٹی کے سربراہ ایہود باراک نے خط کے جواب میں کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کی طرف سے پیش کی جانے والی  امن تجاویز پر مذاکرات کے لیے کسی بھی ملک میں جانے کے لیے تیار ہیں-
 
ایہود باراک کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے پیش کی جانے والی امن تجاویز میں بہت سے مثبت نکات ہیں- خط پر چار سو پچاس تعلیم سے وابستہ اور سیاسی شخصیات نے دستخط کیے جبکہ خط پر دستخط کرنے والوں میں چودہ سو ایسی شخصیات ہیں جو اسرائیلی فوج کے سابق جنرل، افسران، خفیہ اداروں موساد اور شاباک کے افسران مختلف وزارتوں کے افسران اور تاجر شامل ہیں-

مختصر لنک:

کاپی