قابض اسرائیلی فوجکے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ "مصر-اسرائیل سرحد پر چاقو کے حملے میں چھ افراد زخمیہوگئے”۔
ریڈیو نے کہا کہ چاقوکے حملے میں زخمی ہونے والے "اسرائیل جا رہے تھے۔ واقعے کے پس منظر کا جائزہ لیا جا رہا ہے”۔
اسرائیلی چینل 12نے بتایا کہ مصر کے ساتھ طا با بارڈر کراسنگپر چاقو کے وار کے واقعے” کے بارے میں ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے، جب کہ”اسرائیلی” میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ "مصری طابا میں ایک ہوٹل کے اسرائیلیوںاور ملازمین کے درمیان جھگڑا ہوا۔
مصر کے قاہرہ نیوزچینل نے جمعے کے روز ایک "اعلیٰ سطحی” ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی کہ جزیرہنما سیناء میں طابا ریزورٹ میں متعدد سیاحوں کو چاقو مارنے کا واقعہ پیش آیا۔ جسکی تحقیقات جاری ہیں۔
دریں اثناء اسرائیلیمیڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصر کے شہر طابا میں اسرائیلیوں اور ہوٹل کے ملازمین کے درمیانجھگڑے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
قبل ازیں اسرائیلینیوز پیجز نے ہوٹل میں مذکورہ جھگڑے کے مناظر شائع کیے تھے جن میں فرش پر خون کے نشاناتدکھائی دے رہے تھے۔