اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ شام کے ساتھ جاری امن مذاکرات مثبت سمت آگے بڑھ رہے ہیں- بہت جلد مذاکرات کے نتائج سامنے آجائیں گے-
فلسطینی مقبوضہ شہر ناصرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر تعلیم یولی تمیر نے کہا کہ ترکی کی وساطت سے ہونے والے سہ فریقی مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں- تمیر کا کہنا تھا کہ شام سے امن معاہدے کی صورت میں گولان کی پہاڑیاں اسے واپس کی جا سکتی ہیں-