سه شنبه 13/می/2025

ایران کو ناقص عسکری آلات فراہم کرنے کی اسرائیلی سازش

پیر 1-دسمبر-2008

اسرائیل نے گزشتہ کئی سالوں سے ایران کو ہدف بنایا ہواہے- اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے جعلی اسلحہ ساز کمپنیوں کے ذریعے ایران کو ناقص عسکری  آلات فروخت کرنے کی سازش تیار کی ہے-
 
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ہارٹز کے مطابق موساد نے دنیا کے مختلف ممالک میں کاغذی اسلحہ ساز کمپنیاں قائم رکھی ہیں- وہ ان کمپنیوں کے ذریعے ایران کو ناقص عسکری  آلات فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں-
 
جب سے میر دغان نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا ہے ایران کے متعلق معلومات حاصل کرنا موساد کی اولین ترجیح ہے –  ایران میں اسرائیلی کارندوں کے نیٹ ورک کے قیام کابھی انکشاف کیاگیاہے-

مختصر لنک:

کاپی