اسرائیلی پولیس کمشنر چائے نتزان نے حکم عدولی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی تحقیقات کا حکم دیا ہے-
تقریب کے انعقاد کا مقصد ان فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرناتھا جنہوں نے یہودی بستیاں خالی کرانے کے حکم پر عمل درآمد کرنے سے انکار کردیاتھا- فوجیوں میں نقدی انعامات تقسیم کئے گئے اور اعلان کیا گیا کہ جیل کاٹنے والے فوجیوں کے لواحقین کو ہزار اسرائیلی شیکل دیئے جائیں گے جتنے دن ان کے بیٹے جیل میں رہے ہوں گے-