سه شنبه 13/می/2025

عراقی عدالت نے شہریوں کو اسرائیل جانے کی اجازت دے دی

جمعرات 4-دسمبر-2008

عراقی سپریم کورٹ نے شہریوں کو بلا امتیاز اسرائیل کے سفر کی اجازت دے دی ہے-عراقی وزارت قانون کے ترجمان عبدالستار بیرقدار نے ایک اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں عدلیہ سیاسی دبائو یا بیرونی اثر ورسوخ سے آزاد ہے-
 
عدالت میں دائر بعض افراد کے اسرائیل سفر پر پابندی کے حوالے مقدمات کو عدالت نے احسن انداز سے نمپٹا دیا ہے- عدالت کے فیصلے کے مطابق عراق کے تمام شہریوں کو بلا امتیاز اسرائیل سفر کرنے کا حق حاصل ہے- انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد اب اس پر تمام محکموں کو عمل در آمد کرنا ہو گا –

مختصر لنک:

کاپی