ہلال احمر کی ایران میں کام کرنے والی شاخ نے غزہ کے بے سہارا اور فاقہ کش عوام کے مدد کے لیے پانچ دسمبر بروزجمعة المبارک سے ایران میں فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے-
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق ہلال احمر نے ایران میں فنڈ ریزنگ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، جبکہ ایران کے تمام بڑے شہروں میں غزہ کی معاشی ناکہ بندی پر اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں-
حال ہی میں ایران میں قائم اقوام متحدہ کے سفارت خانے کے سامنے اساتذہ، طلبہ، وکلا اور سول سوسائٹی کے ارکان کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی کے ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا – اسی طرح کا ایک احتجاجی مظاہرہ ایرانی وزارت خارجہ کے دفترکے سامنے بھی کیا گیا ، جس میں مظاہرین نے حکومت سے غزہ کے شہریو کی مادی اور معنوی ہر سطح پر فوری مددکا مطالبہ کیا-

دوسری جانب تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے مندوب خاص ڈاکٹر ابو اسامہ عبدالمعطی نے کہا ہے کہ ہمیں ا س امر پر افسوس ہے کہ عالمی برادر ی کی جانب فاقہ کش فلسطینی عوام کے حق میں کوئی آواز نہیں اٹھائی جارہی، پوری دنیا اسرائیلی ریاستی دشت گردی پر خاموش تماشائی ہے- ایسے میں امت مسلمہ کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے-
انہوں نے ہلال احمر کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی امداد کے لیے شروع کی جانے والی مہم پر اطمیان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ایرانی عوام فلسطینی عوام کی مدد کے سلسلے میں شروع کی گئی اس مہم میں بھرپور ساتھ دیں گے- انہوں نے تمام مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی اپنے طور پر غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے امدادی مہمات چلائیں-