شنبه 10/می/2025

غزہ کے سرکاری ملازمین عید الاضحی بغیر تنخواہ کے گزاریں گے

جمعرات 4-دسمبر-2008

غزہ کے بینکوں کو نقد رقوم کی ترسیل کو اسرائیل نے روک دیا ہے جس کے بعد غزہ میں سرکاری ملازمین کو اس ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں اور یہ سرکاری ملازمین اور ان کے بچے بغیر پیسوں کے عید الاضحی منائیں گے

تفصیلات کے مطابق غزہ کے بینکوں کو بدھ کے روز رقوم کی ترسیل ہونا تھی جس کے بعد غزہ کے 77000 سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جانی تھی مگر اسرائیل نے گزشتہ روز رقوم کی ترسیل کو روک دیا ہے اور اب غزہ کیلئے یہ ممکن نہیں رہا ہے کہ وہ ان 77000 ہزار سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کرسکے- غزہ میں تنخواہیں ادا کرنے کیلئے فوری طور پر 63 ملین ڈالر کی رقم فوری درکار ہے-

مختصر لنک:

کاپی