شنبه 10/می/2025

بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

اتوار 14-دسمبر-2008

بھارتی فضائیہ نے کشمیر اور لاہور سیکٹر میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے تاہم پہلے سے الرٹ پاکستان فضائیہ کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے اپنی حدود میں واپسی پر مجبور ہو گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی طیاروں نے کشمیر اور لاہور سیکٹر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاکستان کی فضآئی نگرانی پر مامور پاک فضائیہ کے مستعد طیاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کا پیچھا کیا اور انہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتیہ فضائیہ کے طیارے اسلحہ اور گولہ بارود سے پوری طرح لیس تھے۔ علاوہ ازیں سرکاری ٹی وی کے مطابق ٹھٹہ ، بدین اور جاتی کے درمیان بحیرہ عرب میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں دھماکے کی وجہ اور جگہ کا تعین کیا جارہاہے ذرائع کے مطابق دھماکوں کے بعد مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

ردعمل

ادھر بھارتی فضائیہ کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کے سیاسی ، دفاعی اور عوامی حلقوں میں شدید غصہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان ہمایوں ظفر خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے پوری طرح تیار و چوکس ہے پاک فضائیہ بھارتی فضائیہ کی نقل و حرکت پر پہلے سے چوکس تھی یہی وجہ ہے کہ بھارتی فضائیہ کی طرف سے فضائی حدودکی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر موقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی طیارے غلطی سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی