شنبه 10/می/2025

اسرائیل نے224 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، پرمسرت مناظر

پیر 15-دسمبر-2008

اسرائیل نے224 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے اور اسرائیلی وزیرِ اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ یہ قدم فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب خیرخواہی کی علامت کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

قیدیوں کی رہائی کا عمل مغربی کنارے میں واقع اووفر کے قید خانے سے شروع ہوا۔ مغربی کنارے میں بوتنیا چیک پوسٹ پر قیدیوں کی رہائی کے موقع پر پرمسرّت مناظر دیکھنے میں آئے۔
 
خوشی سے چلاتے ہجوم نے رہائی پانے والے فلسطینیوں کا خیرمقدم کیا ۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سے اب تک تقریباً ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جا چکے ہیں اور اس اقدام کا مقصد اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان مذاکرات ک سلسلے میں اعتماد کی فضا کو فروغ دینا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی