اسرائیلی قابض فوج نے مختلف مقامات سے متعدد فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے۔ قابض فوج کی اغوا کاری کی یہ کوششیں مغربی کنارے ۔ الخلیل ، رام اللہ اور یروشلم میں جاری رہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیر بلوط ٹاون میں ایک کارروائی کی۔ یہ ٹاون سلفیت کے علاقے میں آتا ہے۔ قابض فوج نے مقامی لوگوں کو اپنے گھروں میں جانے سے روک دیا۔
ایک اور کارروائی نازلیت زید نامی گاوں میں کی گئی، یہ گاوں جنین کے جنوب مغرب واقع ہے۔ یہاں قابض فوج نے لوگوں کے گھروں کے علاوہ مقامی ویلیج کونسل کے دفاتر کو بھی نشانہ بنایا ۔
گاوں کی کونسل کے سربراہ عزیز الکلانی نے نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ویلج کونسل کے دفاتر پر چھاپہ مارا اور کونسل کے ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔ اسی دوران ماضی میں نظر بند رہ چکے ایک فلسطینی کو اس کے گھر کے سامنے سے اغوا کر لیا۔
اسی طرح قابض فوج نے رام اللہ میں تین نوجوانوں کو بند کر کے ان سے تفتیش کی جبکہ قابض فوج نے دیر ابو ماشعل میں بھی چھاپہ مارا۔ الخلی میں قابض فوجیوں نے ایک نوجوان فلسطینی کو اس کی والدہ اور کزن سمیت اغوا کر لیا ۔ یہ واقعہ الفیحا میں ابو الرِیش چیک پوسٹ کے جنوبی علاقے میں پیش آیا ۔
مقبوضہ یروشلم کے علاقے باب العامود اسرائیلی قابض فوج نے کارروائی کی اور قدیمی علاقے کی گلیوں کو بند کو شہریوں کے لیے بند کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایک یہودی ربی کے جنازے کو گزارنے کے لیے کی گئی۔