غزہ کی پٹی کے نواح میں موجود قابض اسرائیلی فوجیوں کو چوکس کردیا گیا ہے اور تمام فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں- اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ فلسطینی جماعتوں کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی مدت اختتام پذیر ہو رہی ہے-
اسرائیلی ریڈیو کا کہناہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کو یہ پیغام دیا گیاہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا لیکن اگر فلسطینیوں کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی تو اسرائیل اس کا بھرپور جواب دے گا، یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بیس فلسطینی اسرائیلی کارروائی میں شہید ہوچکے ہیں- قابض اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ وہ حماس کے نیٹ ورک کو تباہ کرسکتی ہے لیکن حماس بھی اس کا انتقام لینے کی صلاحیت رکھتی ہے-