شنبه 10/می/2025

جنگ بندی کا خاتمہ ، سدیروٹ بستی سے یہودی بھاگنے لگے

ہفتہ 20-دسمبر-2008

اسرائیلی روزنامے ’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز قابض اسرائیلی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان معاہدہ ختم ہوگیا جس سے سدیروٹ آبادی کے یہودی آبادکاروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے-
 
رپورٹ کے مطابق سدیروٹ کے بازار ویران ، دکانیں بند ہیں اور سدیروٹ کے وہ رہائشی جو فلسطینیوں کے میزائل کی رینچ میں ہیں،انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ شمال کی طرف محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوجائیں-

ایک اور  آباد کار خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے ، انہوں نے کہاکہ اگر اسرائیل نے غزہ پر حملہ کیا تو سدیروٹ کے باشندوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا – سارون سارا نے دو ماہ قبل میئر کے انتخاب میں حصہ لیاتھا،انہوں نے کہا کہ سدیروٹ سے لوگ فرار ہو رہے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی