اسرائیل میں وزارت عظمی کے عہدے کی امیدوار اور موجودہ وزیر خارجہ زیپی لیونی نے عہد کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا اقتدار ختم کر دیں گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تل ابیب میں اتوار کے روز کادیما پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "غزہ میں اقتدار کا خاتمہ میری حکومت ایک اہم اسٹرٹجیک ہدف ہو گا۔” انہوں نے کہا کہ حماس پر ضرب فوجی، معاشی اور سفارتی طریقوں سے لگائی جائے گی۔
اس سے قبل اسرائیل کے عبوری وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ میں حماس کے خلاف کسی بڑی کارروائی کے امکان کو رد کر دیا تھا۔
اسرائیلی کابینہ کے رکن ہرزگ انلیس نے کہا کہ تل ابیب اور حماس کے درمیان معاہدہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ پر حملہ مشکل اور تکلیف دہ ہو گا۔ اسرائیل کو اس حملے کے تمام مضمرات کا جائزہ لینا ہو گا۔