شنبه 10/می/2025

شام سے قیام امن کا معاہدہ طے پاسکتا ہے

پیر 22-دسمبر-2008

اسرائیلی نگران وزیراعظم ایہوداولمرٹ آج ترکی کے دورے پرروانہ ہو رہے ہیں- حکومتی ترجمان ماریگیف کے مطابق ایہوداولمرٹ اپنے ترک ہم منصب طیب اردگان سے انقرہ میں ملاقات کریں گے اور ان سے ترکی کی ثالثی میں شام سے جاری مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کریں گے –
 
واضح رہے کہ ترکی کی ثالثی میں اسرائیل کا شام سے مذاکرات کا سلسلہ مئی میں شروع ہواتھا- ترکی کے دورے پر روانگی سے قبل جامعہ تل ابیب کے اسٹرٹیجک اسڈیز انسٹی ٹیوٹ میں کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ شام سے قیام امن کا معاہدہ طے پاسکتاہے-

اسرائیلی وزیراعظم نے کہاکہ معاہدہ طے پا جانے سے شام کے ایران ،حماس اور حزب سے روابط ٹوٹ جائیں گے اور دمشق برائی کا محور نہیں رہے گا-

مختصر لنک:

کاپی