شنبه 10/می/2025

ایہوداولمرٹ کے لندن میں شام کی اعلی شخصیات سے خفیہ مذاکرات

منگل 23-دسمبر-2008

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے شام کی اعلی شخصیات سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں خفیہ ملاقات کی ہے-
 
اسرائیلی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وساطت سے لندن میں سہ فریقی خفیہ مذاکرات  میں اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے چیف میئر ڈگان بھی شریک تھے- مذاکرات میں زیر بحث موضوعات  کی تفصیل تاحال منظر عام پر نہیں لائی گئی، تاہم خیال کیا جاتا ہے سہ فریقی مذاکرات میں اسرائیل اور شام کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی ہے-
 
دوسری جانب اسرائیلی ایوان کی طرف سے وزیر اعظم کی جانب سے اس ملاقات کی تائید یا تردید نہیں کی گئی-  یہ ملاقات ایہود اولمرٹ کے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران ہوئی- دوسری جانب اولمرٹ اور شامی صدر بشار الاسد کے درمیان تفصیلی پیغامات کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے-
 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اب تک کے ترکی کی ثالثی کے تحت  ہونے والے مذاکرات کے بعد شام سے براہ راست مذاکرات شروع کرے گا-

مختصر لنک:

کاپی