جمعه 15/نوامبر/2024

قابض فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر ہائی الرٹ بڑھا دیا

بدھ 3-اگست-2022

منگل کے روز قابضفوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر خطرے کے پیش نظرالرٹ کا اعلان کیا ہے اورفوج کو چوکس کردیا گیا ہے۔ یہ الرٹ غرب اردن میں اسلامی جہاد کے ایک رہ نما بسامالسعدی کی گرفتاری  اور فلسطینیوں کیشہادتوں کے واقعات پر رد عمل کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کےترجمان نے اعلان کیا کہ "غزہ کی پٹی کی سرحدوں کے قریب علاقے کے ساتھ سڑکوں اوراطراف کو بند کردیا گیا ہے اور زیکیم ساحلپر بھی سرگرمیاں محدود کردی گئی ہے۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ غرب اردن میںاسلامی جہاد کے رہ نما کی گرفتاری اور علاقے میں فلسطینیوں کے قتل کے متعدد واقعاتکے بعد مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائی کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہعسقلان اور سدیروت کے درمیان ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے اور ایریز بیت حانوکراسنگ کو آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیاہے۔

انہوں نے وضاحت کیکہ الرٹ کی حالت "جنین میں بسام السعدی کی گرفتاری کے بعد، غزہ سے سنائپر فائراور اینٹی میزائلوں کے خدشات کی وجہ سے آئی ہے۔”قابض ریاست کے اندازوںکے مطابق اسلامی جہاد راکٹ اور "کورنیٹ”میزائل فائر کرنے لانچ کرے گا، جن کی رینج پانچ کلومیٹر تک ہے اور بھاری مشین گن فائرسےغزہ کے اطراف میں گولہ باری کا خطرہ موجود ہے۔

فلسطین میں اسلامیجہاد تحریک کے عسکری ونگ "القدس بریگیڈز” نے الرٹ کا اعلان کیا تھا اور اپنےجنگجوؤں کی تیاری کی سطح بڑھا دی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی