اسرائیل نے عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی پر بھرپور حملوں کی دھمکی دے دی ۔اسرائیل کی جانب سے غزہ پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
گزشتہ روز شمالی غزہ پہ کئے گئے اسرائیلی حملے میں فلسطینی خاتون زخمی ہوگئیں۔ ادھر فلسطین کے صدر محمود عباس ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے روسی ہم منصب ڈیمتری میڈوی ڈیو سے مشرق وسطیٰ میں پائدار امن اور اسرائیل کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں پر بات چیت کریں گے ۔
فلسطینی صدر کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال امن پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر بھی بات کریں گے جس کی میزبانی روس کرے گا۔