جوں جوں اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات قریب آرہے ہیں، اسرائیل کی انتخابی میدان میں اترنے والی جماعتوں نے حماس کے خلاف بیان بازی تیز کردی ہے-
اسرائیل کے تجزیہ نگار اور مبصرین نے حماس کے خلاف تیز زبانوں کے استعمال کو اسرائیلی سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کا حصہ قرار دیا ہے- اسرائیلی تجزیہ کار رون بن یشائی کا کہنا ہے اسرائیلی سیاسی جماعتوں کی جانب سے حماس کے خلاف پروپیگنڈہ اور اسے ختم کرنے کے دعوی زمینی حقیقت کے خلاف ہیں، حماس حکومت کے چند اہلکاروں کے مجموعے کا نام نہیں کہ انہیں ہٹا کر ان کی جگہ کسی اور کو فائز کردیا جائے گا، بلکہ یہ فلسطینیوں کی اجتماعی سوچ ہے
غزہ پر اسرائیل کا بڑے سے بڑا حملہ بھی حماس کو ختم نہیں کر سکتا،ایک دوسرے تجزیہ نگار ایہود یعاری ایک ٹی وی پروگرام میں اس یشائی کے نقطہ نظر کی حمایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ’’غزہ پر اسرائیلی حملہ محض سیاسی دبائو ہے، ورنہ حماس کو ختم کرنے کا اسرائیلی تصور اب نا قا بل عمل ہو چکا ہے-