یکشنبه 11/می/2025

فوج دانستہ طور پرغزہ کے معصوم شہریوں کو قتل کر رہی ہے: سا بق اسرائیلی وزیر

منگل 13-جنوری-2009

سابق اسرائیلی وزیر تعلیم شولمیٹ آلونی نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پر حملے کے دوران فوج دانستہ طور پر عام شہریوں کا قتل عام کررہی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج جس وحشیانہ انداز میں غزہ پر بمباری کر رہی ہے اس سے سولین کی شہادتوں کا قوی امکان ہے۔

فوج کے حالیہ فضائی حملوں میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے باوجود  فوج اپنے اہداف متعین نہیں کیے۔ فوج اب بھی مسلسل اندھا دھند بمباری کر رہی ہے۔ آلونی نے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ درندگی کی مثال دیتے ہوئے بتایاکہ حال ہی میں فوج نے  شمالی غزہ میں سمونی خاندان کے ستر افراد کو بمباری کے دوران شہید کیا۔

فوج نے اس خاندان کے بچ جانے والے دو افراد کو اس وقت گولیوں سے بھون ڈالا جب وہ کھانے کی اشیا لینے گھر سے نکلے تھے۔  حملہ اور فوجی اچھی طرح جانتے تھے کہ دونوں افراد غیر مسلح ہیں اور فوج پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے غزہ پر ایک مکان پر حملے کے دوران تئیس شہریوں کو شہید کیا جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے ستائیس شہریوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ مارے جارنے اور گرفتار کیے جانے والے تمام معصوم شہری تھے۔

مختصر لنک:

کاپی