اسرائیلی وزری اعظم ایہود اولمرٹ نے جنگ جاری رکھنے کے مؤـقف کا اعادہ کیا ہے- انہوں نے صہیونی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہا کہ اسرائیلی افواج ان اہداف کے قریب پہنچ چکی ہیں جو حکومت نے اس کے لیے مقرر کیے تھے- البتہ صبر اور مسلسل جہد کی ضرورت ہے- ہمیں جنگ کے آخری مرحلوں میں ان کامیابیوں کو ضائع نہیں کردینا چاہیے جو اسرائیلی فوج نے حاصل کی ہیں-
اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1860 کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اہداف کے حصول تک جنگ بندی نہیں کی جائے گی- ہم کسی ایسی قرارداد کو تسلیم نہیں کرتے جو ہم سے اسرائیل کے دفاع کا حق چھین لے-
کسی ادارے کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے لیے مقرر کرے کہ آیا ان لوگوں پر بمباری کی جائے یا نہ کی جائے جو ہمارے بچوں پر بم پھینک رہے ہیں- ایہود اولمرٹ نے بڑے تعصبانہ انداز سے کہا کہ دنیا کے کسی ملک کو حق نہیں ہے کہ وہ ہمیں اخلاقیات کا درس دے-