اسرائیلی وزیر خارجہ زپی لیونی آج امریکا روانہ ہو رہی ہیں۔امریکہ کے دورے میں وہ وزیر خارجہ کونڈالیزا رائس اور امریکی محکمہ خارجہ کے دیگر حکام سے ملاقات کریں گی۔
اسرائیلی وزیرخارجہ کے دورہ امریکہ کے دوران غزہ میں اکیس روزسے جاری جنگ روکنے کے معاہدے کابھی امکان ہے۔ دوسری طرف اسرائیل کے غزہ پر حملوں کا سلسلہ بیسویں روز بھی جاری رہا اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد سترتک پہنچ گئی ہے۔