یکشنبه 11/می/2025

مجاہدین کے راکٹ حملوں میں اسرائیلی صنعت تباہ

ہفتہ 17-جنوری-2009

اسرائیلی اقتصادی اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے حالیہ جنگ کے دوران راکٹ حملوں میں صنعتی شعبے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے-

اسرائیلی اخبار’’معاریف‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی محکمہ صنعت وتجارت کے حوالے بتایا ہے کہ گزشتہ ستر ہ روز سے غزہ سے مجاہدین کے داغے گئے راکٹوں کے باعث اسرائیلی صنعت کے شعبے میں کم از کم بیس ملین ڈالر کا نقصان ریکارڈ کیا گیا ہے- مسلسل حملوں کے باعث نہ صرف کارخانوں کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ خوف کی وجہ سے ملازمین نے کارخانوں میں آنا چھوڑ دیا ہے جس سے کارخانوں کا کام ٹھپ ہو گیا ہے-

رپورٹ کے مطابق غزہ  کے قریب واقع تقریبا سترہ سو کارخانے مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں کا ہد ف بن رہے ہیں، جن میں انتالیس ہزار پانچ سو ملازمین کارخانے چھوڑ کر جا چکے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی