اسرائیلی کابینہ غزہ میں جنگ بندی کے مجوزہ مصری منصوبے پر ووٹنگ آج کر رہی ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق مجوزہ مصری منصوبے کی کابینہ سے منظوری کے بعد اسرائیل غزہ میں سیز فائر کرتے ہوئے فوجی دستوں کو واپس بلالے گا۔
اسرائیلی حکومت کے ترجمان مارک ریگیف نے کہاہے کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائی آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور اسرائیلی فوج نے غزہ میں ممکنہ اہداف حاصل کرلئے ہیں۔
مصری امن منصوبے کے تحت مصر عالمی برادری کے تعاون سے غزہ میں اسلحے کے اسمگلنگ کے راستوں کو بندکردے گا۔ جس کے بعد غزہ کا باڈر کھول دیا جائیگا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لیے کانفرنس اتوار کو قاہرہ میں ہورہی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کاکہناہے کہ سیکڑیڑی جنرل بان کی مون بھی مصر میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت پر غور کررہے ہیں۔