یکشنبه 11/می/2025

اسرائیلی خفیہ ادارے کے ایس ایم ایس کے جواب میں فلسطینیوں کا ایس ایم ایس

اتوار 18-جنوری-2009

اسرائیلی خفیہ اداروں کی جانب سے فلسطینیوں کو حماس کے خلاف بھڑکانے کے ایس ایم ایس بھیجے جانے کے بعد فلسطینیوں نے ردعمل میں اسرائیلی شہریوں کو دھمکی آمیز sms کرنے کی مہم شروع کردی ہے-

ہزاروں اسرائیلیوں کو پیغام موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں داخل ہوئے تو موت تمہاری منتظر ہے-

قبل ازیں اسرائیلی فوجی خفیہ ادارے نے 100 کے قریب فلسطینی شہریوں کو ایس ایم ایس کیے تھے جن میں انہیں حماس کے خلاف بھڑکایا گیا- پیغام میں کہا گیا کہ حماس کو ختم کرو یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ-

مختصر لنک:

کاپی