کائز نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے اعلان کیا ہے کہ یک طرفہ جنگ بندی کی جارہی ہے- انہوں نے کہا کہ اسرائیل مجاہدین کی قوت کو ختم کرنے میں کامیاب نہ ہوا نہ ہی اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو رہا کراسکا نہ ہی غزہ کی پٹی میں اسلحے کی فراہمی روکنے کے لیے کوئی معاہدہ ہو سکا- برطانیہ کے معروف روزنامہ ’’آبزرور‘‘ کے مطابق غزہ کی پٹی میں کارروائی میں اسرائیل مکمل ناکام ہو چکا ہے-
انہوں نے کہا کہ جو سمجھتے ہیں کہ جنگ کے ذریعہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے وہ غلطی پر ہیں- اخبار کے مطابق اسرائیل کا یہ اصرار رہے گا کہ وہ فلسطینیوں کی راکٹ پھینکنے کی صلاحیت کو ختم کرنے میں کسی حد تک ناکام ہو چکا ہے لیکن عملی طور پر ایسا نہیں ہوا-
نجاح یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر عبد الستار قاسم کا کہنا ہے کہ بائیس روز تک اسرائیلی جارحیت برداشت کرنے کے بعد حماس کو شکست خوردہ نہیں کہا جاسکتا- انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں، عربوں اور عالم اسلام میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ گنجان آبادی کے محدود علاقے میں بھی اسرائیل کامیابی حاصل نہ کرسکی-